Terms & Conditions

قواعد و ضوابط

آئی ڈی ایل کیئر کی ویب سائٹ، تمام آن لائن اور ہوم سروسز، مصروف زندگی میں آپکی سہولت کے لئے سروسز ہیں۔  یہ ہرگز مستند معالج کی رائے کے متبادل یا ایمرجنسی سروس کے طور پر استعمال کیلئے نہیں ہیں۔ اِس لئے

  مریض کی حالت کے مطابق بر وقت اور  درست اقدام کے ذمہ دار آپ خو د ہیں۔   

لہٰذا  آئی ڈی ایل کیئر کے سٹاف ممبر، متعلقین اور ذمہ داران کسی بھی طرح، کسی بھی امکانی نقصان کے  ذمہ دار نہیں ہیں۔

۔ ♦  میڈیکل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے سیمپلنگ سروس ایک تکنیکی کام ہے، اس کا انحصار موافق حالات اور  کچھ شرائط و ضوابط پر ہے۔ جو کہ درج ذیل ہیں۔

۔ 1   سیمپلنگ سٹاف بمعہ سواری اور سیمپلنگ سے متعلق سامان کا احسن طور پر دستیاب ہونا۔

۔ 2  مناسب موسم، راستوں، رابطوں، سیکیورٹی اور  موافق سماجی صورت حال کا میسر ہونا۔

۔ 3  آن لائن آرڈر بُک کروانے والے اور آئی ڈی ایل کیئر کےمعاملات میں باہم اعتماد اور سمجھ کے ماحول کا ہونا۔

    مثلاً پیشگی ادائیگی، انتظار ، رابطوں کے نقائص، سیمپلنگ کے دورانیہ، طریقہ کار ، موقعہ پر دستیاب سہولیات، موقعہ پر موجود افراد اور متعلقین کا تحمل، تعاون اور مناسب توجہ و نگرانی۔

۔ 4   سیمپلنگ کے لئے اضافی انتظامات یا لوازمات کی  اگر ضرورت ہو تو،  تمام معاملات کو طے کرنے اور اخراجات کی ذمہ داری مریض یا متعلقین کی ہے۔

   مثلاً، خاص تربیت یافتہ سٹاف کی خدمات کی ادائیگی۔     نوزائدگان، بہت چھوٹے بچوں کی سیمپلنگ کے خاص آلات اور  تعاون نہ کرنے والے مریضوں کے لئے خاص انتظامات وغیرہ۔

۔5 سیمپلنگ کی فری ہوم سروس آفر کم از کم2500 روپے کی میڈیکل لیبارٹری ٹیسٹ بُکنگ ( جو کسی اور آفر کے تحت نہ ہو) اور پیشگی آن لائن ادائیگی کے ساتھ مشروط ہے۔

۔6 آئی ڈی ایل کیئر کو بغیر اِطلاع کے کسی بھی آفر کو جاری کرنے، ختم کرنے، معطل کرنے یا ترمیم و اِضافہ کا مکمل اِختیار حاصل ہے۔

۔ 7  یہ سروس کلینکس، ہسپتالوں، میڈیکل، سرجیکل، ڈائگناسٹک اور طب سے متعلق اور دیگر کسی بھی ادارے کے لئے دستیاب نہیں ہے۔

۔ ♦  میڈیکل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئےآئی ڈی ایل کیئر، نیک نامی کی حامل گورنمنٹ رجسٹرڈ لیبارٹریز کا انتخاب کرتی ہے۔
عوام، مریضوں کا وسیع تر مفاد اور آئی ڈی ایل کیئر کی ساکھ کا قرار اور ترویج ہماری بنیادی ترجیحات ہیں۔
یہ جاننا ضروری ہے کہ میڈیکل لیبارٹری ٹیسٹ کے نتیجہ کا اِنحصار عام طور پر درج ذیل عوامل پر ہو تا ہے۔

۔1   وہ مخصوص سیمپل اور اُسکی حالت،  جِس پریہ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔
۔2 میڈیکل لیبارٹری کا اِختیار کردہ ، ٹیسٹ کرنے کا طریقہ، آلات اور کیمیکلز۔
اِس لئےتمام مستند اور تجربہ کار ڈاکٹرز اپنے علم اور تجربہ کی روشنی میں کئےگئے،  مریض کے،  مشاہدہ اور ٹیسٹ رپورٹس کو دیکھنے کے بعد ہی کسی نتیجہ پر پہنچتے ہیں، یعنی صرف لیبارٹری رپورٹ مکمل تشخیص کے لئے کافی نہیں ہوتی ہیں۔
لہٰذا کسی بھی سقم کے ثبوت کی صورت میں آئی ڈی ایل کیئر کی ذمہ داری ٹیسٹ کو دوبارہ کروانے یا رقم کی واپسی سے زیادہ نہیں ہے۔

۔ ♦  ریٹ اور قیمت میں بغیر پیشگی اِطلاع کے رد و بدل کا امکان موجود ہے۔ جِس کی وجہ مارکیٹ میں قیمتوں کی صورتِحال ہو سکتی ہے

۔ ♦  آرڈر کینسل کی مختلف صورتوں میں رقم ادئیگی ان طریقوں پر ہو گی۔

۔1   آرڈر بُکنگ سے لے کر نمائندہ پہنچنے کے وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے تک 0 چارجز یعنی ادا کی گئی تمام رقم کی واپسی

۔2  نمائندہ کے پہنچنے کے آدھا گھنٹہ پہلے سے لیکر سیمپلِنگ سے پہلے تک صرف 300 روپے وزٹ چارجز دینا ہوں گے۔یعنی ادا کی گئی رقم میں سے 300 روپے کی کٹوتی۔

  ۔3  سیمپلِنگ سے لے کرمزید ایک گھنٹے تک صرف 500 روپے وزٹ اور سیمپلِنگ کے چارجز دینا ہوں گے۔یعنی ادا کی گئی رقم میں سے 500 روپے کی کٹوتی۔

۔4 آپ کا ٹیسٹ سیمپل لیبارٹری پہنچنے کے بعد آرڈر کینسل نہیں ہو سکے گا۔ اِسطرح اب آپکی رقم کی واپسی ممکن نہیں ہو گی۔