Terms & Conditions for appointment

اپوائنٹمنٹ کے لئےقواعد و ضوابط

۔ ♦     آئی ڈی ایل کیئر کی سروسز کے ذریعے ڈاکٹر سے اپوائنٹمٹ حاصل کرنےکے لئے نیچے تحریر کردہ   قواعد و ضوابط اور اِطلاعات  سے آپکا متفق ہونا ضروری ہے۔

۔♦    آئی ڈی ایل کیئر کی ویب سائٹس پر فراہم کردہ معلومات، تمام آن لائن اور ہوم سروسز، مصروف زندگی میں آپکی سہولت کے لئے سروسز ہیں۔ 
۔♦  یہ ہرگز مستند معالج کی رائے کے متبادل یا ایمرجنسی سروس کے طور پر استعمال کیلئے نہیں ہیں۔ اِس لئے

۔♦     آئی ڈی ایل کیئر کے سٹاف ممبر، متعلقین اور ذمہ داران کسی بھی طرح، کسی بھی امکانی نقصان کے  ذمہ دار نہیں ہیں۔ 

لہٰذا مریض کی حالت کے مطابق بر وقت اور  درست اقدام اُٹھانے کے ذمہ دار آپ خو د ہیں۔   

۔ ♦  ریٹ اور قیمت میں بغیر پیشگی اِطلاع کے رد و بدل کا  امکان موجود ہے۔ جِس کی وجہ سروسز پر آنے والے اِخراجات اور مارکیٹ میں قیمتوں کی صورتِحال میں غیر متوقع تبدیلی  بھی ہو سکتی ہے۔

۔♦  میرا اِس بات پر مکمل ایمان ہے کہ شفاء صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ 
۔♦  میں خالصتاً اپنی مرضی سے  اپنے  / اپنے مریض کے، علاج کے لئے  یہ اپوائنٹمنٹ حاصل کر رہا  / رہی ہوں۔ 

۔♦  مجھے یہاں سے علاج کروانے پر مجبور نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی دوسری علاج گاہ میں جانے سے روکا گیا ہے۔

۔♦  مجھے ڈاکٹر صاحب پر، تشخیص اور علاج کے لئے وہ جو بھی طریقہ استعمال کریں اس پر اعتماد  اور اِجازت ہے۔

۔♦  مزید یہ کہ ، علاج سے متعلق تفصیلات سے پیشگی آگاہی کا مجھے حق  ہے۔

۔♦  اور علاج جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے فیصلے کا  مجھے اختیار ہے۔ 

۔♦  میں اس بات کو   بھی اچھی طرح سمجھتا \ سمجھتی ہوں   کہ  ڈاکٹر صاحب  کو مکمل اختیار ہے،  کہ وہ  مریض کے علاج سے انکار  کر دیں یا  جب  چاہیں مریض  کو  علاج کے لئے کہیں اور ریفر کر دیں۔

۔♦  میں اس بات کو  اچھی طرح سمجھتا \ سمجھتی ہوں   کہ علاج کے لئے ڈاکٹر صاحب کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا   میرے لئے لازم ہے۔

۔♦  کلینک پہنچ کر  علاج پر آنے والے ہر طرح کے اخراجات  کی  پہلے سے معلومات حاصل کرنا میری اپنی ذمہ داری ہے۔

۔♦  میں اپنے \ اپنے مریض کے تمام  تر واجبات ادا کرنے کا پابند ہوں  \  کی  پابند ہوں  ۔

۔♦  کلینک میں اسلحہ لے جانے اور تمباکو نوشی پر مکمل پابندی ہے۔

۔♦  کلینک میں ماسک کا استعمال بھی ضروری ہے۔

۔♦  میں  اِس بات کا بھی اِقرار کرتا \ کرتی ہوں  کہ علاج کے نتائج   میری  مرضی کے مطابق نہ آنے کی ذمہ داری کسی بھی طرح ڈاکٹر صاحب، اُن کے سٹاف یا اُن کی املاک پر نہیں آتی ہے۔

۔♦  ڈاکٹر صاحب  کے کلینک میں اپنے اور اپنے ساتھیوں کے آپس کے اور دوسرے تمام معاملات اور اپنی اور  لواحقین کی  ملکیت کی تمام  اشیاء مثلاً پرس،کیش، زیورات، موبائل فونز اور سواری وغیرہ کی حفاظت کی ذمہ داری بھی مجھ پر ہی عائد ہوتی  ہے۔ 

میں نے  اوپر تحریر کردہ تمام مندرجات کو بغور پڑھ / سُن / سمجھ  لیا ہے۔ اور ان سب سے پوری طرح متفق ہوں۔ اور سب ہدایات کی پابندی  مجھ پر لازم   بھی ہے۔