کورونا کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کو سب سے اعلیٰ اور حتمی ٹیسٹ ہونے کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ اُن افراد میں مرض کی تشخیص کے لئے استعمال ہوتا ہے جن پر اس وقت اِس مرض سے متاثر ہونے کا شبہ ہو، یعنی کہ کورونا وائرس۔
کورونا وائرس کے لئے آپ کو پی سی آر ٹیسٹ ضرور کروانا چاہئے اگر آپ میں کورونا وائرس مرض کی علامات ظاہر ہو رہی ہوں یا آپ کسی ایسے شخص کے قریب رہے ہوں جِِس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو۔